Metro53 - اسلام آباد (ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں سابق فوجی افسر میجر نوید نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اپنے قریبی تعلقات اور روحانی مشاہدات کا ذکر کرتے ہوئے انہیں "ولی اللہ" قرار دیا ہے۔
میجر نوید کے مطابق، عاصم منیر ان کے کورس میٹ رہے ہیں اور آج بھی عاجزی کے ساتھ انہیں "سر نوید" کہہ کر مخاطب کرتے ہیں، حالانکہ وہ اس وقت ملک کی سب سے اعلیٰ عسکری ذمہ داری پر فائز ہیں۔انہوں نے ایک واقعہ سنایا کہ ایک بار میس سے واپسی پر عاصم منیر نے انہیں ایک نصیحت دی۔یہ وردی ہمارا رزق بھی ہے اور کفن بھی، اسے آئندہ وضو کر کے پہننا۔
میجر نوید کے مطابق، یہ نصیحت ان کی زندگی کا حصہ بن چکی ہے۔انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر حافظِ قرآن ہیں، روزانہ منزل کی تلاوت کرتے ہیں، اور ان کی نمازوں میں سجدے اتنے طویل ہوتے ہیں کہ لگتا ہے وہ سو گئے ہیں۔ نیند کے بارے میں سوال پر انہوں نے کہا"یہ میرے اور اللہ کے درمیان کا معاملہ ہے۔
میجر نوید نے ان کے والدین کو بھی سلام پیش کیا جنہوں نے ایسا باکردار، عبادت گزار اور درویش صفت انسان تربیت دیا۔انہوں نے کہا کہ عاصم منیر کی دیانت، سادگی اور روحانیت صرف ایک فوجی افسر تک محدود نہیں بلکہ وہ ایک ایسے شخص ہیں جن کی صحبت دوسروں کے ایمان کو تازہ کر دیتی ہے۔