چودھری مونس الٰہی کے اثاثے منجمد کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت، خصوصی بینچ تشکیل

چودھری مونس الٰہی کے اثاثے منجمد کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت، خصوصی بینچ تشکیل
Metro53

Metro53 - گجرات،لاہور ( ویب ڈیسک ) لاہورہائیکورٹ میں سابق وفاقی وزیر چودھری مونس الٰہی کے اثاثے منجمد کرنے اور انہیں اشتہاری قرار دینے کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے کیس کی سماعت کے لیے دو رکنی خصوصی بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

بینچ جسٹس علی ضیا باجوہ اور جسٹس طارق ندیم پر مشتمل ہوگا، جو صبح 10 بجے درخواست کی سماعت کریں گے۔ اس سے قبل جسٹس سید شہباز علی رضوی نے کیس کی سماعت سے معذرت کر لی تھی، جس کے بعد نیا بینچ تشکیل دیا گیا۔

درخواست چودھری مونس الٰہی کی والدہ قیصرہ الٰہی کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چودھری مونس الٰہی بیرون ملک مقیم ہیں اور ان کے خلاف سیاسی بنیادوں پر بے بنیاد مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب عدالت نے چودھری مونس الٰہی کے اثاثے منجمد کرنے کے خلاف دائر اپیل مسترد کر دی تھی، جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ چودھری مونس الٰہی کے اثاثے منجمد کرنے اور انہیں اشتہاری قرار دینے کے احکامات کالعدم قرار دیے جائیں۔عدالت آج درخواست کے قابلِ سماعت ہونے سمیت دیگر قانونی نکات کا جائزہ لے گی۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں