Category:

مقدمہ درج کی خبریں

گوجرانوالہ میں سوشل میڈیا پر وائرل غیر اخلاقی ویڈیو (عمیری) میں ملوث خاتون گرفتار،مقدمہ درج

Metro53 - گوجرانوالہ( ویب ڈیسک)گوجرانوالہ پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل غیر اخلاقی ویڈیو (عمیری) میں ملوث خاتون کو حراست میں لے لیا اور مقدمہ درج کر لیا۔

ڈیلی پاکستان کےمطابق ،اس کارروائی پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل آ رہا ہے، کچھ لوگ پولیس کو سراہا رہے ہیں تو کچھ کا کہنا ہے کہ یہ جوڑے کا نجی معاملہ تھا، پرانی ویڈیو ایک عرصے بعد وائرل کرنے والوں کو پکڑنا چاہئے تھا لیکن پولیس  نے جوڑے کے خلاف کارروائی کرکے جان خلاصی کی۔

تفصیل کے مطابق سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کے نوٹس پر پولیس نے تفتیش کا آغاز کیا۔ تھانہ اروپ پولیس نے جدید سائنیٹفک طریقہ کار سے تفتیش کرتے ہوئے خاتون کو ٹریس کر کے حراست میں لیا۔
ویڈیو میں نظر آنے والے ملزم کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی کینٹ کی زیر نگرانی پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ۔سی پی او ڈاکٹر غیاث گل خان نے کہا ہے کہ مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر کرتے ہوئے ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔ 

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں