Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک) آزاد جموں و کشمیر کے حلقہ ایل اے 38 کے گجرات کے انتخابی نتائج کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ق) کے امیدوار چوہدری اکبر ابراہیم نے نتائج پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انتخابی عمل کی شفافیت پر سوالات اٹھا دیے۔
چوہدری اکبر ابراہیم کا کہنا ہے کہ کہ رانا ثنا اللہ کی پنجاب سے10 نشستیں حاصل کرنے کی بات درست ثابت ہوئی، حلقے کے نتائج کئی سوالات کو جنم دیتے ہیں اور ان کے مطابق انتخابی عمل میں مبینہ بے ضابطگیوں کے الزامات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پنجاب کی بعض نشستوں سے متعلق پہلے سامنے آنے والے سیاسی بیانات اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تحفظات بھی موجودہ صورتحال کے تناظر میں اہمیت اختیار کر گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں ایل اے 38 کے انتخابی نتائج کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں تاکہ تمام تحفظات دور کیے جا سکیں اور عوام کا انتخابی عمل پر اعتماد برقرار رہے۔
دوسری جانب، اس معاملے پر الیکشن حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ چوہدری اکبر ابراہیم کے الزامات کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہوئی۔ انتخابی نتائج سے متعلق کسی بھی اعتراض یا بے ضابطگی کا حتمی فیصلہ متعلقہ انتخابی اداروں اور عدالتوں کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔
چودھری اکبر ابراہیم کامزید کہنا تھا کہ ق لیگ ووٹر اورسپورٹر نے جبر اور تشدد کے ماحول میں ٹریکٹر پر مہر یں لگا کراپنی پارٹی سے مضبوط جڑے رہنے کاثبوت دیا ہے۔