Metro53 - گجرات(ویب ڈیسک)سینئررہنما پاکستان مسلم لیگ ق اورایم پی اے حلقہ پی پی 34چودھری اعجاز احمد رنیاں نے ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی کے ہمراہ ڈنگہ میں ٹرامہ سینٹر کاافتتاح کردیا۔
ایم پی اے چودھری اعجاز احمدرنیاں کااپنےسینکڑوں کارکنان کے ہمراہ ڈنگہ پہنچے پر شاندار استقبال کیا گیا۔پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں،آتش بازی کاشاندار مظاہرہ کیا گیا۔
ایم پی اے چودھری اعجاز احمدرنیاں نے خطاب میں کہا میں آج بھی اپنے آپ کوعوام کاخادم سمجھتا ہوں،مخالفین نے صرف وقت گزارا حلقے کےترقیاتی کاموںکی جانب دیکھا تک نہیں اورمستقبل میں بھی ان کے نام کےساتھ سابق ایم پی اے ہی لکھا جائے گا۔