گجرات :وزیراعلیٰ مریم نواز نے ویڈیو لنک کے ذریعے گرین بس سروس کا افتتاح کر دیا

گجرات :وزیراعلیٰ مریم نواز نے ویڈیو لنک کے ذریعے گرین بس سروس کا افتتاح کر دیا
Metro53

Metro53 - گجرات(ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے گجرات سمیت پنجاب کے 7 اضلاع میں 77 جدید الیکٹرک بسوں کا افتتاح کر دیا۔

گجرات میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر نورالعین قریشی، رکن پنجاب اسمبلی عبداللہ یوسف، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قرۃ العین، اسسٹنٹ کمشنر گجرات عبدالقدیر زرکون، مسلم لیگ سٹی گجرات کے صدر علی ابرار جوڑا، چوہدری اخلاق رنیاں، ایس ڈی ای او پیرا ہمایوں وڑائچ، ٹرانسپورٹ آفیسر رضا حیدر، جبکہ ریونیو، پولیس، پیرا، اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
پہلے مرحلے میں گجرات کے لیے 11 الیکٹرک بسیں فراہم کی گئی ہیں، جبکہ ستمبر میں ان کی تعداد 28 تک بڑھائی جائے گی۔ ابتدائی طور پر بس سروس گجرات تا منگوال اور گجرات تا دولت نگر روٹس پر شروع کی گئی ہے۔
تقریب میں بتایا گیا کہ ای بس سروس کا کرایہ 20 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ بسوں میں وہیل چیئر ریمپ، بزرگ شہریوں اور خصوصی افراد کے لیے خصوصی سہولیات فراہم کی گئی ہیں تاکہ شہریوں کو محفوظ، آرام دہ اور ماحول دوست سفری سہولت میسر آ سکے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں