Metro53 - اسلام آباد( ویب ڈیسک )وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گجرات این اے 65 سے ایم این اے چوہدری نصیر احمد عباس اور ایم این اےبیرسٹر احمد شاہ میرکی ملاقات۔
تفصیلات کے مطابق، ملاقات میں ممبران قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو اپنے حلقوں میں جاری ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔ اور نئے منصوبوں کی تجاویز بھی پیش کیں۔ ملاقات میں حلقہ کے سیاسی امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر برائے پبلک افئیرز یونٹ رانا مبشر اقبال بھی شریک تھے۔ گجرات سے ایم این اے چوہدری نصیر احمد عباس سدھو صاحب اور بیرسٹر احمد شاہ میر صاحب نے تقریباً 30 ارب روپے کی تخمینہ لاگت سے لالہ موسیٰ بائی پاس منصوبے کی منظوری پر وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اہم منصوبہ علاقائی ترقی، ٹریفک کے مسائل کے حل اور عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔ دونوں رہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ منصوبے کی بروقت تکمیل سے گجرات اور گرد و نواح کے علاقوں کی معاشی سرگرمیوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔