لاہور:مسلم لیگ ہاؤس میں یوم آزادی کی تقریب،چودھری شجاعت،چودھری شافع حسین شریک ہونگے

لاہور:مسلم لیگ ہاؤس میں یوم آزادی کی تقریب،چودھری شجاعت،چودھری شافع حسین شریک ہونگے
Metro53

Metro53 - لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ق) کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

جشن آزادی کی  تقریب دوپہر 12 بجے مسلم لیگ ہاؤس، ڈیوس روڈ لاہور میں منعقد ہو گی، جہاں پر پرچم کشائی اور کیک کاٹنے کی تقریب بھی  ہو گی۔

تقریب میں پارٹی صدر اورسابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور وفاقی وزیر چودھری شافع حسین خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔
چودہ اگست کی تقریب میں  معروف ٹک ٹاک اسٹارز، ٹی وی اداکار، سنگرز اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات کو بھی تقریب میں شرکت کیلئے مدعو کیا گیا۔

پارٹی کی قیادت کا کہنا ہے کہ "ہم آزادی کی قدر جانتے ہیں، اور اپنے کارکنان کے ساتھ یہ دن مل کر جوش و جذبے سے منائیں گے۔پاکستان مسلم لیگ (ق) کی جانب سے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا جائے گا۔تقریب کے اختتام پر مہمانوں کے لیے پرتکلف کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں