بجلی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی۔ پورے گاؤں کی سپلائی بند

بجلی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی۔ پورے گاؤں کی سپلائی بند
Metro53

Metro53 - فیصل آباد (ویب ڈیسک) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) نے بجلی چوری اور ایک کروڑ روپے کے واجب الادا بل کی عدم ادائیگی پر نواحی گاؤں 431 گ ب کی بجلی مکمل طور پر منقطع کر دی ہے۔

 نیوز الرٹ کی رپورٹ کے مطابق فیسکو حکام کاکہنا ہے اس گاؤں کے متعدد رہائشی بجلی چوری میں ملوث تھے اور ڈائریکٹ کنڈے لگا کر بجلی استعمال کر رہے تھے۔ حکام نے بتایا کہ گاؤں میں بجلی چوری کے 100 سے زائد مقدمات پہلے ہی درج کیے جا چکے ہیں۔

ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسلسل وارننگز اور نوٹسز کے باوجود صارفین نے بقایاجات ادا نہیں کیے، جس کے بعد مجبورا مین سپلائی لائن کاٹ دی گئی۔اب گاؤں کو بجلی کی فراہمی اس وقت تک بحال نہیں کی جائے گی جب تک تمام واجب الادا رقم ادا نہیں کر دی جاتی۔یہ اقدام فیسکو کی جانب سے بجلی چوری اور مالی نقصان کی روک تھام کے لیے کیے گئے سخت اقدامات کا حصہ ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں