Metro53 - ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ سنیل شیٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی 15ماہ کی پوتی ہے، ہرصبح وہ مودی جی کی تصویر کھولتی ہے، پھر مورتی کے پاس جا کرایک لڈو لے کرآتی ہے اور ان کو کھلاتی ہے، کچھ تو ہے ۔
ایک انٹرویو کے دوران اداکارکاکہناتھاکہ میں نے ہمیشہ کہا کہ میں اس کا بہت بڑا پرستار ہوں، آپ جانتے ہیں، میں کسی پارٹی کی بات نہیں کر رہا ہوں، میں ایک لیڈر کی بات کر رہا ہوں، لیڈر مجھے پرجوش کرتا ہے، جتنا میں اپنے ملک سے پیار کرتا ہوں، میں اس آدمی سے پیار کرتا ہوں۔
ان کامزیدکہناتھاکہ اس کے بارے میں کچھ بات ہے،تم مانو گے نہیں لیکن میری پوتی پندرہ ماہ کی ہے، بچوں کی دیکھ بھال کرنیوالے ملازمین میں سے کسی ایک نے ایئرپورٹ پرلگی تصویر میں دکھایااور بتایاکہ ’مودی جی، بس اتنا ہی‘،آج ہرروزصبح آتی ہے، ایک صاحبہ آپا کی کتاب ہے جس میں مودی جی کی بڑی فوٹو ہے، وہ اسے کھولتی ہے، مودی جی ،مودی جی،بولتی ہے، گن پتی کی مورتی کے پاس جاکر ایک لڈولے کرآتی ہے اور ان کو کھلاتی ہے۔
اداکارکا مزیدکہناتھاکہ میں نے یا اس کی ماں نے اسے نہیں بولا، نہ ہی ملازمہ نے بولا، دیکھ بھال کرنیوالی نے صرف بولا کہ مودی جی ، کچھ تو ہے، وہ اکیلی بچی نہیں ہے، کچھ چیز جادوئی ہے۔