ٹیلر سوئفٹ کی دولت میں غیر معمولی اضافہ، امیر ترین خاتون گلوکارہ بن گئیں

ٹیلر سوئفٹ کی دولت میں غیر معمولی اضافہ، امیر ترین خاتون گلوکارہ بن گئیں
Metro53

Metro53 - واشنگٹن ( ویب ڈیسک )عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی مجموعی دولت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جس کے بعد وہ تاریخ کی امیر ترین خاتون گلوکارہ بن گئی ہیں۔

فوربز کی تازہ رپورٹ کے مطابق مارچ 2026 تک ان کی مجموعی دولت بڑھ کر 2 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے جس کے بعد وہ دنیا کی امیر ترین خاتون موسیقار قرار دی جا رہی ہیں۔

ٹیلر سوئفٹ نے اپنی بیشتر آمدنی کاسمیٹکس یا برانڈ بزنس جیسے کمرشل معاہدوں کے بجائے اپنے گانوں اور اسٹیج پرفارمنس سے حاصل کی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان کی مالی ترقی میں سب سے بڑا کردار ان کے عالمی کنسرٹ ٹورز، میوزک سیلز اور اپنے گانوں کے حقوق پر بڑھتے ہوئے کنٹرول نے ادا کیا ہے۔

خاص طور پر 2023–24 کا “ایراز ٹور” ان کی کامیابی کا اہم موڑ ثابت ہوا، جسے تاریخ کا سب سے زیادہ آمدنی دینے والا کنسرٹ ٹور قرار دیا گیا۔ اس ٹور سے تقریباً 2.2 ارب ڈالر کی آمدن حاصل ہوئی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ ٹیلر سوئفٹ نے 2020 میں اپنے پرانے میوزک البمز دوبارہ ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کا مقصد اپنے ماسٹر ریکارڈنگ حقوق کے تنازع کے بعد اپنے گانوں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنا تھا۔ اس اقدام سے انہیں اپنی رائلٹی آمدن براہِ راست حاصل کرنے کا موقع ملا۔

رپورٹ کے مطابق وہ 2024 میں ہی ارب پتی بن گئی تھیں جبکہ مارچ 2026 تک ان کی دولت 2 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ ٹیلر سوئفٹ نے اپنے کیریئر میں متعدد عالمی شہرت یافتہ گانے دیے ہیں جو دنیا بھر میں کروڑوں بار سنے جا چکے ہیں۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں