ناقص اشیا کینسرکاباعث،ذمہ دار معافی کے مستحق نہیں،سلمیٰ بٹ

ناقص اشیا کینسرکاباعث،ذمہ دار معافی کے مستحق نہیں،سلمیٰ بٹ
Metro53

Metro53 - لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی معاون برائے فوڈ سیفٹی و کنزیومر پروٹیکشن سلمیٰ بٹ نے کہا ہے کہ انہیں مختلف مواقع پر دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا، تاہم وہ عوامی مفاد میں اپنے فرائض کی انجام دہی سے پیچھے نہیں ہٹیں گی۔

سلمیٰ بٹ نے فرخ شہبازوڑائچ کے ساتھ  ایک پوڈ کاسٹ  میں گفتگو کرتے ہوئے  ناقص اورقانونی کی خلاف ورزی کرنے والے  عناصر کے کارروائی کے دووران دھمکیاں اوردباؤ ڈالنے کی کئی بار کوشش کی گئی لیکن میں ایسے حائف ہونے والی نہیں ۔

 انہوں نے کہا  حکومت فوڈ سیفٹی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے مختلف اصلاحات متعارف کرا رہی ہے، جن کے تحت ریستورانوں اور فوڈ پوائنٹس کی نگرانی کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی

حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔۔ لگژری ریسٹورنٹس کےبڑے اسکینڈلز  منظرعام پرآئے ہیں جوعوام کو زہر کھلا رہے،غیر معیاری اشیا ،ایکسپائری پراڈکٹ پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

 

فرخ شہبازوڑائچ کے ساتھ پوڈ کاسٹ میں سلمیٰ بٹ کامزید کہنا تھا کہ بعض عناصر کی جانب سے دباؤ ڈالنے اور دھمکانے کی کوششیں کی گئیں، لیکن حکومت کی حمایت اور عزم کے باعث وہ اپنی ذمہ داریاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خوراک کے کاروبار سے وابستہ افراد کو قوانین کی مکمل پاسداری کرنا ہوگی اور کسی کو بھی عوام کی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سلمیٰ بٹ نے کہا کہ حکومت خوراک کے شعبے میں شفافیت بڑھانے کے لیے مختلف اصلاحات پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بعض بڑے ریستورانوں اور فوڈ چینز کی بھی باقاعدہ نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ صارفین کو بہترین معیار کی خوراک فراہم کی جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی صحت کے تحفظ کے لیے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور قوانین پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں