اے آئی ٹیکنالوجی سے روزگار کےمواقع کم نہیں بلکہ بڑھیں گے،علی ڈار

اے آئی ٹیکنالوجی سے روزگار کےمواقع کم نہیں بلکہ بڑھیں گے،علی ڈار
Metro53

Metro53 - لاہور( ویب ڈیسک) سینئراینکرپرسن فر خ شہبازشریف کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں علی ڈار مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے اےآئی اور خصوصی اقدامات نے مشیر بننے پرلوگ انگلیاں اٹھاتے ہیں اس سوال پر کہا اس سے قبل میں سیاسی منظر نامے سے پوشیدہ رہ کربیشترحکومتی پراجیکٹ کررہا ہے تھا۔

علی ڈار نے اس بات کاانکشاف کیا وزیراعلیٰ مریم نواز  نے جب وزارت اعلیٰ کاحلف اٹھایاتواسی وقت ہی مجھے کال کی کہ تم اپنے معاملات سمیٹو  یواے ای سے فوری پاکستان آؤ مجھے تمہاری ضرورت ہےاورآکر میراہاتھ بھٹاؤتواس کےبعد دیڑھ سال تک میں پس پردہ ہی معاملات دیکھتا رہا۔

 اس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے  باقاعدہ مجھے اے آئی اورخصوصی اقدامات کامشیر نامزد کردیا گیا ۔ علی ڈارنے بتایا کہ مستقبل میں اے آئی کے بغیر ترقی کاخواب دیکھنا ناممکن ہے،صحت،تعلیم ، زراعت،انڈسٹری،کاروبار سمیت ہرقسم کاکام اے آئی کی مدد سے ہوگا۔ جس  سے انڈسٹری کوباقاعدہ بوم ملے گا،وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر کاکہنا ہے اے آئی ٹیکنالوجی  کےباعث روزگار کےمواقع کم نہیں ہوں گے۔ بلکہ کاروباری نقصانات کم، فوائد زیادہ اوردیگر معاملات آسانی سےہنڈل ہوں گے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں