اسحاق ڈار داتاعلی ہجویری کواپناروحانی باپ سمجھتے ہیں، علی ڈار

اسحاق ڈار داتاعلی ہجویری کواپناروحانی باپ سمجھتے ہیں، علی ڈار
Metro53

Metro53 - لاہور( ویب ڈیسک)سینئر اینکر پرسن فرخ شہبازوڑائچ کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے اے آئی اینڈ خصوصی اقدامات علی ڈار نے داتا علی ہجویری سے عقیدت بارے سوال میں بتایاکہ اسحاق ڈار کے والد بچپن میں ہی فوت ہوگئے تھے اس لیے اسحاق ڈار داتا صاحب کو اپناروحانی والد تصور کرتے ہیں۔

اگر اسحاق ڈار لاہورمیں ہوتو صبح کےوقت داتادربارضرورت حاضری  اورفاتحہ خوانی کرتےہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں ان کے فیوض برکات کیوجہ سے ہی تمام مقام اورعزت ملی ہے۔امریکا اورایران کے ثالثی کے دوران اسلام آباد ٹاکس   میں فارن آفس میں پریس کانفرنس سے قبل اسحاق ڈار کےفرش پر گرنے کی وجہ انتھک محنت تھی  جس وجہ سے اپنا توازن برقرار رکھ نہ سکے اور گر پڑے۔

سب سے آخر کے سوال پر علی ڈار نے کہا کہ میں صبح پونے نو بجے گھر سےآفس کےلیے نکلتا ہوں سارادن کام ،میٹنگ اوراجلاس  چلتے رہتے ہیں شام کو مغرب  کی نماز اپنے گھر جاکر پڑھتا ہوں،اپنے مستقبل کے بارے میں مشیر اعلیٰ پنجاب علی ڈار نے میں  کہا کہ ایساکام کرنا چاہتاہوں  کہ جس میں میرے بعد بھی لوگ  اچھے الفاظ میں یاد کریں تا کہ میرے بارے  کوئی بھی بندہ بری بات نہ کرے۔

اس لیے میرے اوپر تین طرح  سے پریشر  ہے ایک میں اسحاق ڈار کابیٹا ہوں دوسرا  نوازشریف کاداماد اور تیسرامریم  نواز کابہنوئی ہوں  اس حوالے سے مجھے اورزیادہ محنت کرنی پڑتی ہے اپنے آپ کو ثابت کرنےکےلیے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں