Metro53 - لاہور( ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برآئے اے آئی اورخصوصی اقدامات علی ڈار نے سینئراینکرپرسن فرخ شہبازوڑائچ کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں اپنی موجودہ تقرری ، ابتدائی ، اعلیٰ تعلیم اورکاروباری سفر پر خصوصی گفتگو کی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برآئے اے آئی اورخصوصی اقدامات علی ڈار نے انٹرویو میں بتایا کہ ایچی سن سے اے لیول کےبعد برطانیہ میں یونیورسٹی آف مانچسٹر سے سافٹ آف انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی ۔ برطانیہ میں تعلیم مکمل کرنے کےبعد 2003 میں یواے ای منتقل ہوا جہاں رئیل اسٹیٹ میں کاروبار کیا جب یواے ای ترقیوں کے منازل طے کررہا تھا۔
فرخ شہباز وڑائچ کوانٹرویودیتے ہوئے مشیر وزیراعلیٰ پنجاب علی ڈار نے بتایا کہ 2004 میں صدر مسلم لیگ ن سابق وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف کے چھوٹی صاحبزادی اسما نواز سے شادی طے پاگئی، ہماری شادی لو میرج نہیں ٹوٹلی ارینج میرج تھی جوگھر والوں خاص طور پر میرے والد اسحاق ڈار ،میاں نوازشریف اوردیگر فیملی ممبران کی باہمی رضا مندی سے طے پائی تھی۔میں شادی سے پہلے اپنی ہونےوالی بیوی اسمانواز سےملا تک نہیں تھا،شادی کے وقت میری عمر 21 سال تھی میری بیوی بہت باہمت خاتون ہے ہمت اوربہادری جو اسے وراثت میں ملی ہے ،اسمانواز بھی اپنی بڑی بہن وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی طرح باہمت ہیں اورجس کام کی ٹھان لیتی ہیں وہ کرکے ہی چھوڑتی ہیں۔شادی کےبعد اسما میرے والدین کے مجھ سے زیادہ قریب ہوگئی اورکوکنگ بہت اچھی کرلیتی ہیں،میاں نوازشریف کواپنی بیٹی کے ہاتھ سے بنے کھانے بہت پسند ہیں۔