ہماراگھر پناہ گاہ بناکرغلاف کعبہ سمیت قیمتی چیزیں لوٹیں گئیں،علی ڈار

ہماراگھر پناہ گاہ بناکرغلاف کعبہ سمیت قیمتی چیزیں لوٹیں گئیں،علی ڈار
Metro53

Metro53 - لاہور(ویب ڈیسک) علی ڈار وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برآئے اے آئی اورخصوصی اقدامات نے بتایا کہ 2018 میں بانی پی ٹی آئی کےدورحکومت میں میاں نوازشریف سمیت اسحاق ڈار فیملی پر سختیوں اورمصائب کے پہاڑ توڑے گئے۔

علی ڈار نے مزیدف بتایا کہ ہمارے گھر کوپناہ گاہ میں تبدیل کرکے لوٹ مار کی گئی،ہماری خاندانی اشیا کولوٹاگیا،دروازوں کے تالے تک اتارلیے گئے،اس کے علاوہ سب سے مقدس چیز ہمارے گھر میں پڑا ہواغلاف کعبہ کاٹکڑا بھی چرالیا گیا۔مشیر اعلیٰ پنجاب  نے مزید انکشاف کیا کہ جب 2024 میں الیکشن ہوئے اور ہم  واپس آئے توہمارا گھر رہنے کے قابل نہیں تھا جوکھنڈر میں تبدیل ہوچکا تھا۔یہ گھر ہم نے ماضی کی مشہور اداکارہ دیبا سے خریدا تھا اوراداکار محمد علی بھی ہمارے پڑوسی رہ چکے ہیں۔شریف فیملی  اوراسحاق ڈار فیملی پر جھوٹے اورسیاسی مقدمات  کےبعد جب میں  نےصحافیوں سے تعلقات اورروابط بڑھائے توعمران خان نے میرے بارے میں جھوتے الزامات لگائےجن کاحقیقت سے کوئی تعلق  نہیں۔بے نظیر بھٹو شہید کے دورحکومت میں وزیراعظم شہبازشریف اوراسحاق ڈار جیل بھی کاٹ چکے ہیں۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں