اسحاق ڈار کے والد کی سائیکلوں کی ڈیلر شپ تھی، اس زمانے کی سائیکل آج کی مرسیڈیز کے برابر تھی،علی ڈار

اسحاق ڈار کے والد کی سائیکلوں کی ڈیلر شپ تھی، اس زمانے کی سائیکل آج کی مرسیڈیز کے برابر تھی،علی ڈار
Metro53

Metro53 - لاہور( ویب ڈیسک)وزیرخارجہ اسحاق ڈارکے بارے سائیکلوں کے کاروبارکاذکر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کےمشیر علی ڈارنے انکشاف کیاکہ اس وقت سائیکلوں کاکاروبار آج کی مرسیڈیز گاڑیوں کے کاروبار کےبرابر تھا۔

میرے والد اسحاق ڈار کے والد کے پاس سائیکلوں کی ڈیلر شپ تھی  اسحاق ڈار کے پاس 1980 سےقبل مرسیڈز کی گاڑی تھی،1980 سے قبل انگلینڈ میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کے چارٹیڈاکاؤننٹ رہ چکے اس کےبعد لیبیا میں بھی انڈسٹری کاقیام عمل میں لائے اور خطیر مقدار میں ڈالر میں سرمایہ کمانے کاہنر سکھایا۔

علی ڈار نے تنقید کرنے والوں کوجواب دیتے ہوئے کہا ان تمام پراسس سے گزرنے کےبعد  اسحاق ڈار لاہور چیمبر آف کامرس کےصدر بھی بن چکے ہیں ہمارے دادا ایک لینڈ لارڈ فیملی سے تعلق رکھتے تھے  ہم شروع سے ہی ایک کھاتے پیتے گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔اسکوٹر سے انڈسٹری کے مالک جیسی باتیں کرنےوالوں کو اپنے گریبانوں کوجھانکنے کی ضرورت ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں