Metro53 - مظفر آباد(ویب ڈیسک) آزادکشمیر کے علاقے مظفرآباد میں پاکستان آرمی کے MI-17 ہیلی کاپٹر میں تکنیکی فالٹ کے باعث حادثہ پیش آیا ،اس افسوس ناک حادثے کے دوران پاک فوج کے 2 پائلٹس سمیت 21 جوان جامِ شہادت نوش کر گئے۔
شہداء میں کرنل امجد لطیف (21 ایوی ایشن اسکواڈرن) اور میجر حافظ ماجد (21 ایوی ایشن اسکواڈرن) شامل ہیں، جو MI-17 ہیلی کاپٹر کے پائلٹس تھے۔ اس کے علاوہ میجر عثمان (SOW) اور مجموعی طور پر 19 دیگر جوان بھی اس حادثے میں شہید ہوگئے۔
یہ سانحہ دفاعِ وطن کی ڈیوٹی کے دوران پیش آیا، جس نے پوری قوم کو غمزدہ کر دیا ہے۔ شہداء کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ تمام شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبر جمیل دے۔