Metro53 - اسلام آباد (ویب ڈیسک) این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے 10 تا 15 جون ملک کے بالائی علاقوں میں سیلابی صورتحال کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل ’’ دنیا نیوز‘‘ کے مطابق گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ممکنہ بارش کے باعث مقامی سطح پر اچانک سیلابی صورتحال کا خدشہ پیدا ہو گیا۔
این ڈی ایم اے کے مطابق پہاڑی علاقوں میں بارشوں کے باعث ندی نالوں اور برساتی آبی گزرگاہوں میں اچانک طغیانی کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے چترال، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام اور مانسہرہ میں اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔