ڈی پی او گجرات کا امام بارگاہوں کا دورہ، محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

ڈی پی او گجرات کا امام بارگاہوں کا دورہ، محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
Metro53

Metro53 - گجرات(ویب ڈیسک) ڈی پی او گجرات اختر فاروق نے محرم الحرام کے سلسلے میں مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران ڈی پی او گجرات نے امام بارگاہ گڑھا حبیب (علاقہ تھانہ بولانی) اور امام بارگاہ حسینیہ سجادیہ پرسوال (علاقہ تھانہ کڑیانوالہ) کا معائنہ کیا۔ انہوں نے موقع پر موجود پولیس افسران سے ملاقات کر کے سیکیورٹی پلان سے متعلق بریفنگ حاصل کی۔

بریفنگ میں داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب و فعالیت، واک تھرو گیٹس، سرچ اینڈ سویپ آپریشنز اور دیگر حفاظتی اقدامات کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی گئی۔

اس موقع پر ڈی پی او گجرات نے ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کے شرکاء کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے اور سیکیورٹی اقدامات کو مزید مؤثر اور مربوط بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ گجرات پولیس امن و امان کے قیام اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور محرم الحرام کے دوران کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں