Metro53 - گجرات( ویب ڈیسک)وزیرآباد کے قریب دریائے چناب میں پکنک کے لیے آئی 8خواتین نہاتے ہوئے گہرے پانی میں ڈوب گئیں، چار کو مقامی افراد نے زندہ بچالیا، ایک لاش نکال لی ، جبکہ تین خواتین کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن کیا گیا۔
ا طلاعات کے مطابق، افسوسناک واقع عید کے روز وزیرآباد کے نواحی علاقہ کوٹ بیلہ کے قریب دریائے چناب میں پیش آیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق سامعہ، سیرت شہزادی اور ایمان فاطمہ نامی لاپتہ خواتین کی تلاش جاری ہے۔ جاں بحق خاتون کی شناخت حفصہ کے نام سے ہوئی ہے۔ مقامی پولیس اور ضلعی انتظامیہ بھی ریسکیو آپریشن میں شریک ہے۔