چیف سیکریٹری پنجاب کا گجرات کا دورہ، سیوریج نظام کی بہتری پر زور

چیف سیکریٹری پنجاب کا گجرات کا دورہ، سیوریج نظام کی بہتری پر زور
Metro53

Metro53 - گجرات ( مرزا عامر بیگ سے )چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے گجرات کا دورہ کیا اور سیوریج سسٹم کی بہتری کے لیے اجلاس کی صدارت کی۔کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی انکے ہمراہ موجود تھے۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر گجرات نور العین نے موجودہ سیوریج سسٹم کے نظام کے مسائل بارے آگاہ کیا  اور ساتھ ہی موجودہ اور مجوزہ منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے ہائی ویز ڈپارٹمنٹ کو ہنگامی بنیادوں پر رحمان شہید روڈ گجرات کا کام تیز ی سے کرنے کی ہدایت دی۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں