Metro53 - گجرات(ویب ڈیسک) مدد علی شاہ کی پنجاب اسمبلی میں کی گئی تقریر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی، جس میں انہوں نے پاک فوج کی صلاحیتوں، دفاعی طاقت اور ملکی سلامتی کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔
اسمبلی اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان نے محدود وسائل کے باوجود اپنی دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنایا اور ایسے ہتھیار تیار کیے جن کی بدولت ملک اپنے دشمنوں کو مؤثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
انہوں نے بھارت کو “مکار دشمن” قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین سے دشمن کو نشانہ بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے اور ملکی دفاع ناقابل تسخیر ہے۔
تقریر کے دوران انہوں نے سید عاصم منیر کی قیادت کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ عوام اور نوجوان نسل پاک فوج سے محبت کرتی ہے اور ملکی سلامتی کیلئے افواج پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
ایم پی اے کی تقریر کے مختلف کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں جہاں صارفین کی جانب سے اس پر ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔