گجرات :جی ٹی روڈ پردو مزدا ٹرکوں میں تصادم، ایک ڈرائیور جاں بحق

گجرات :جی ٹی روڈ پردو مزدا ٹرکوں میں تصادم، ایک ڈرائیور جاں بحق
Metro53

Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک )جی ٹی روڈ گجرا ت پر دھیرکے کلاں اسٹاپ کے قریب جی ٹی روڈ پر دو مزدا ٹرکوں کے درمیان حادثے کے نتیجے میں ایک ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق ایک خراب مزدا ٹرک سڑک کنارے کھڑا تھا، اسی دوران گجرات سے لاہور جانے والا دوسرا مزدا ٹرک پیچھے سے اس سے ٹکرا گیا۔ حادثے کے وقت 30 سالہ نجیب اللہ ولد شاہ وزیر، جو چارسدہ کا رہائشی اور خراب ٹرک کا ڈرائیور تھا، گاڑی کے نیچے چٹائی بچھا کر موجود تھا۔

حادثے کے باعث دوسرا ٹرک نجیب اللہ کے اوپر سے گزر گیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے پولیس کی موجودگی میں لاش کو تحویل میں لے کر عزیز بھٹی شہید اسپتال گجرات منتقل کردیا۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں