Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک)تحصیل کنجاہ کے تھانہ منگوال غربی میں کیرانوالہ روڈ پر تیز ر فتار کارکوموٹر سائیکل کو ٹکر،حادثہ اتنا شدید تھا کہ 38سالہ پولیس ملازم محمد شکیل موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق تیز ر فتار کاربے قابو ہو کر موٹر سائیکل میں جاگھسی ،خوفناک حادثے میں سکنہ پوڑ کارہائشی پولیس ملازم 38سالہ محمد شکیل جاں کی بازی ہار گیا،اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،ریسکیو عملے نے پولیس کی قانونی کارروائی مکمل ہونے کےبعد نعش کوٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا۔