Metro53 - گجرات(ویب ڈیسک) تھانہ ڈنگہ کے بدھوال میں گزشتہ ماہ میاں بیوی کے بہیمانہ قتل کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان محمد سجیل اوراورابوبکر پولیس مقابلے میں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق، پولیس پارٹی زیرحراست ملزمان محمد سجیل اور ابو بکر کو برآمدگی کے لیے لے جا رہی تھی کہ راستے میں ان کے ساتھیوں نے حملہ کر دیا۔بدھوال کے قریب 3 موٹر سائیکلوں پر سوار 6 مسلح افراد نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی حملہ آور ملزمان زیرحراست ملزمان سجیل اور ابو بکر کو چھڑوا کر فرار ہو گئے۔
یادرہے زیرحراست دونوں ملزمان گزشتہ ماہ بدھوال میں بزرگ میاں بیوی کے بہیمانہ قتل کے مقدمہ میں ملوث تھے۔ سفاک ملزمان نے بزرگ میاں بیوی کے بے دردی سے گلے کاٹے اور گھر سے قیمتی اشیاء اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ دوہرے قتل اور رابری کے مقدمہ میں ملوث مذکورہ ملزمان سے 4 ملین کا مال مسروقہ برآمد ہوا ۔
پولیس مقابلے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا دورانِ سرچ آپریشن پنجن شہانہ کے قریب محمد سجیل اور ابو بکر زخمی حالت میں پائے گئے۔
زخمی ملزمان کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے ضلع بھر میں ناکہ بندی اور سرچ آپریشن جاری ہے۔