ADCRسیالکوٹ سے کوئی تعلق ہے نہ ہی استعفی دوں گا، خواجہ آصف

ADCRسیالکوٹ سے کوئی تعلق ہے نہ ہی استعفی دوں گا، خواجہ آصف
Metro53

Metro53 - اسلام آباد (ویب ڈیسک )وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کاکہنا ہے سیالکوٹ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو (ADC R) کی گرفتاری سے ان کا کوئی تعلق نہیں، اور اگر الزامات ثابت ہوئے تو کارروائی ضرور ہوگی۔

ایک نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں  بیوروکریسی کے احتساب سے متعلق سنسنی خیز دعوے کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں 78 برس سے بیوروکریٹس کا کوئی مؤثر احتساب نہیں ہوا۔ ان کے مطابق صرف عوامی نمائندے ہی نہیں، بلکہ بیوروکریٹس بھی قانون کے تابع ہونے چاہئیں۔

میں نے صرف اتنی گستاخی کی تھی کہ بتایا کہ کچھ بیوروکریٹس پرتگال میں جائیدادیں خرید رہے ہیں، تو سب چونک اٹھے۔

انہوں نے مزید  کہا کہ ان کے پاس تصاویر اور شواہد موجود ہیں۔جلد ایسے بیوروکریٹس کے نام منظرعام پر لائیں گے۔ان کے پاس دو کمروں کا فلیٹ ہے، کوئی سرکاری گھر یا گاڑی نہیں۔خواجہ آصف نے استعفیٰ کی خبروں کو افواہ قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ وہ وزارت سے الگ ہونے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں