عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز کیس میں یوٹیوبر یاسر شامی کی اپیل منظور

عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز کیس میں یوٹیوبر یاسر شامی کی اپیل منظور
Metro53

Metro53 - کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کی سٹی کورٹ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے معروف یوٹیوبر یاسر شامی کی بریّت کی درخواست مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل منظور کر لی۔

 ڈان نیوز کے مطابق یہ اپیل عامر لیاقت حسین کی مبینہ غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس سے متعلق تھی، جو ان کی بیٹی کی شکایت پر درج ہوا تھا۔عامر لیاقت کی وفات سے قبل سوشل میڈیا پر ان کی نامناسب ویڈیوز وائرل ہوئیں، جن میں وہ اپنی آخری اہلیہ دانیہ ملک کے ساتھ نظر آتے ہیں۔

عامر لیاقت جون 2022 میں اپنے کمرے میں بے ہوش پائے گئے تھے اور بعد ازاں ان کی موت کی تصدیق ہوئی۔ان کی پہلی اہلیہ بشریٰ اقبال نے بچوں کے ساتھ مل کر ایف آئی اے میں شکایت درج کروائی، جس میں الزام تھا کہ ویڈیوز وائرل کرنا ان کے شوہر کی ذہنی موت کا سبب بنا۔

یاسر شامی کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے کی ضمنی رپورٹ میں بھی یاسر شامی کے خلاف کوئی شواہد نہیں۔اس کے باوجود جوڈیشل مجسٹریٹ نے بریت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔اب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے اس فیصلے کو کالعدم قرار دے کر یاسر شامی کی اپیل منظور کر لی ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں