شاہ محمود قریشی 9 مئی کے دوکیسز میں بری ،عدالت کارہا کرنے کاحکم

شاہ محمود قریشی 9 مئی کے دوکیسز میں بری ،عدالت کارہا کرنے کاحکم
Metro53

Metro53 - لاہور(ویب ڈیسک )انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کے دو کیسز میں پی ٹی آئی نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔

عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو شاہ محمود قریشی کی رہائی کا مراسلہ جاری کردیا ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے مراسلہ جاری کیا ہے۔

جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو انہیں رہا کیا جائے۔

علاوہ ازیں لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے کیسز میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں محمود الرشید، اعجاز چوہدری، یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد، محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ کو 10 سال قید اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ جرمانے کی عدم ادائیگی پر مجرموں کو مزید سزا کاٹنا ہو گی۔

تھانہ شادمان کو آگ لگانے میں عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو 5، 5 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ شاہ محمود قریشی کو دونوں مقدمات میں بری کر دیا گیا ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں