Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک) پنجاب پولیس ضلع گجرات میں تعینات ایس پی انویسٹی گیشن مہر محمد ایس پی میر محمد ریاض کے تبادلے پر ڈی پی او کمپلیکس میں پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات اختر فاروق، پولیس افسران اور دفتری عملے نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے جبکہ ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے پرتپاک انداز میں رخصت کیا گیا ۔ ڈی پی او گجرات اختر فاروق نے کہا کہ مہر محمد ریاض نے اپنی تعیناتی کے دوران انتہائی ایمانداری، فرض شناسی اور خلوص نیت سے فرائض شناسی نیت سے سرانجام دیئے اور ضلع گجرات کے عوام کے لیے قابل
قدر خدمات انجام دیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے یاد رکھا گا۔ اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن مہر محمد ریاض محمد نے کہا کہ گجرات میں تعیناتی کا عرصہ ان کیلئے یادگار رہے گا۔ تقریب کے اختتام پر ڈی پی او گجرات نے مہر محمد ریاض کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔