Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر چودھری سالک نے معرکہ حق کی سالہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،معرکہ حق میں اپنے سے چھ گنا بڑے دشمن کو شکست دینا جذبہ ایمانی اورفیلڈ مارشل سید عاصم منیر اورافواج پاکستان کی صلاحیتوں کے مرہون منت ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ملکی دفاع کیساتھ ساتھ سفارتی سطح پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جو کردار نبھایا وہ پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آیا،بھارت گزشتہ کئی برسوں سے کشمیر میں ظلم و زیادتیاں کررہا ہے،انڈیا ا پنی پراکسز کے ذریعے بلوچستان میں فنڈنگ کرکے پاک افواج اور سویلین شہید کروانے میں ملوث ہے۔
گزشتہ سال معرکہ حق میں کامیابی بھارت کے منہ پر زوردار تماچہ تھا دشمن کوبتایا کہ ہم اپنی حفاظت خود کرسکتے ہیں،پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے کو بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ہمیں اب اپنی معیشت میں بہتری لانی ہوگی،پھر عوام کو حقیقی طور پر خوشخالی آئے گی۔
ایران امریکہ مذاکرات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کردار مثالی رہا ،تنازعہ کا فوری حل اقوام عالم کیلئے ناگزیر ہوچکا ہے۔