Metro53 - گجرات(ویب ڈیسک) گجرات نادرا آفس میں علی الصبح فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا،گجرات نادرا دفتر کی 42 سالہ خاتون اہلکار عمبر کو شوہر بلال نے فائرنگ سے قتل کر کے بعدازاں خود کو گولی مار کے خود کشی کر لی۔
تفصیلات کے مطابق ،دونوں داراہ بلوچاں فوارہ چوک کے رہائشی تھے خاوند بیوی کو خود موٹر سائیکل پر دفتر چھوڑنے آیا جونہی اسکی بیوی خاتون ملازمہ عمبر اپنے کاونٹر پر بیٹھی تو خاوند نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئی اور بعد ازاں خاوند نے بھی خودکشی کر لی،SHO تھانہ سول لائن بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے،ریسکیو 1122 نے دونوں میاں بیوی کی نعشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے