چارسدہ فائرنگ سے جے یو آئی کے سابق ایم پی اے مولانا محمد ادریس شہید

چارسدہ فائرنگ سے جے یو آئی کے سابق ایم پی اے مولانا محمد ادریس شہید
Metro53

Metro53 - چارسدہ(ویب ڈیسک)مولانا محمد ادریس کی شہادت پرجے یو آئی ف نے ضلع میں 3دن تمام دینی مدارس بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ 4ملزمان کی تصاویر پولیس نے حاصل کرلی ہیں،ڈی پی او کاکہنا ہے کہ فائرنگ میں سکیورٹی پر مامور2پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

یادرہے کہ آج صبح نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے معروف عالم دین اور سابق ایم پی اے شیخ الحدیث مولانا ادریس جاں بحق ہوگئے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ اتمانزئی کے علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے مولانا ادریس کی گاڑی کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ ان کے ساتھ موجود دو گن مین شدید زخمی ہوئے ہیں۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں