گجرات:ایلمنیٹری اسکول چکوڑی بکھو میں تعلیم اوراسپورٹس میں کامیابی پر تقریب

گجرات:ایلمنیٹری اسکول چکوڑی بکھو میں تعلیم اوراسپورٹس میں کامیابی پر تقریب
Metro53

Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک )گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول چکوڑی بکھو مرکز کنجاہ ضلع گجرات میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں ایجوکیشن اتھارٹی کے افسران، اسکول مینجمنٹ کمیٹی، والدین اور معززینِ علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کا مقصد طلبہ اور اساتذہ کی شاندار کارکردگی کو سراہنا تھا۔ اکیڈمک سیشن 2025-26 کے دوران منعقد ہونے والے سالانہ ضلعی اسپورٹس مقابلہ جات میں اسکول کے طلبہ نے لانگ جمپ، ہائی جمپ، دوڑ، کرکٹ، والی بال اور رسا کشی سمیت مختلف کیٹیگریز میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے ضلعی سطح پر پہلی چھ پوزیشنیں اپنے نام کیں۔

ہیڈ ماسٹر چوہدری محمد بوٹاطور نے اسکول مینجمنٹ کمیٹی کے تعاون سے کامیاب طلبہ میں نقد انعامات اور میڈلز تقسیم کیے۔ مزید برآں، آٹھویں جماعت کے ان طلبہ کو بھی شیلڈز اور میڈلز سے نوازا گیا جنہوں نے بورڈ  کاامتحان کامیابی سے پاس کیا۔

ہیڈ ماسٹر محمد بوٹا  طور  نے اساتذہ کرام کی انتھک محنت کو بھی سراہا، جن کی کاوشوں کے باعث اسکول کارزلٹ سو فیصد رہا اور کھیلوں کے میدان میں بھی اسکول نے ضلع بھر میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ اس موقع پر اساتذہ کو بھی شیلڈز پیش کی گئیں۔

تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر  چوہدری محمد فاروق ، چیئرمین  آگیگاپنجاب چوہدری محمد یاسین وڑائچ ، ممبر اسکول مینجمنٹ کمیٹی،چوہدری محمد نواز وڑائچ ایڈووکیٹ اور دیگر معززین نے شرکت کی ، اپنے خطاب میں ہیڈ ماسٹرمحمد بوٹا طور اور ان کی ٹیم کی محنت، لگن اور مثبت کردار کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔

تقریب کے اختتام پر ہیڈ ماسٹر  محمد بوٹاطور نے اپنے خطاب میں کہاہمارا مشن ایک ایسا پرورش دینے والا اور جامع تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہے جہاں طلبہ مضبوط تعلیمی بنیادیں، تخلیقی صلاحیتیں اور خود اعتمادی حاصل کریں تاکہ وہ ایک ذمہ دار اور بااخلاق شہری بن سکیں۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں