Metro53 - کنجاہ(ویب ڈیسک ) انجمن تاجران گارمنٹس ایسوسی ایشن کنجاہ کی تنظیم سازی مکمل کر لی گئی، جس میں مختلف عہدوں پر عہدیداران کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حاجی طارق غوری کو سرپرستِ اعلیٰ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ہارون بٹ وائس چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔ محمد شہباز سلیم کو صدر اور عمران اشرف کو جنرل سیکرٹری کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
فیضان بٹ کو سینئر نائب صدر، بشارت حبیب اور محمد شکیل آرائیں کو نائب صدور منتخب کیا گیا ہے۔ زین ظفر (ناصر برادرز) کو کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔
مالی امور کے لیے نبیل پرویز کو فنانس سیکرٹری جبکہ ماسٹر نوید اشرف کو ایڈیشنل فنانس سیکرٹری منتخب کیا گیا ہے۔ مہر وسیم کو سیکرٹری اطلاعات اور محمد اسجد کو ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔
تمام مذکورہ عہدیداران کا انتخاب باہمی مشاورت سے عمل میں آیا ہے، جبکہ ایسوسی ایشن کے باقی عہدوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔