Metro53 - کنجاہ (ویب ڈیسک ) گورنمنٹ ایلمنٹری اسکول چکوڑی بکھو میں اسکول کونسل کے ممبران اور مقامی کمیونٹی کے تعاون سے طلبہ میں اسکول یونیفارمز تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر اساتذہ، والدین اور کونسل اراکین موجود تھے، جنہوں نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ یونیفارمز کی فراہمی کا مقصد بچوں میں تعلیمی اعتماد بڑھانا اور انہیں یکساں سہولیات فراہم کرنا ہے۔
یونیفارم حاصل کرنے والے طلبہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسکول انتظامیہ اور کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا۔ مقامی افراد کا کہنا تھا کہ اس طرح کے اقدامات بچوں کی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے اور ان کے تعلیمی سفر کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اسکول انتظامیہ نے امید ظاہر کی کہ کمیونٹی کا یہی تعاون آئندہ بھی جاری رہے گا تاکہ گاؤں کے بچوں کے لیے بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔
دوسری جانب ہیڈ ماسٹر محمد بوٹاطور صاحب کی قیادت میں گورنمنٹ ایلمنٹری اسکول چکوڑی بکھو کےطلبہ نے پڑھائی کے ساتھ کھیلوں کےمیدانوں میں بھی نمایاں کامیابی حاصل کی ہیں ،ضلعی سطح کےمقابلوں میں متعدد انعامات جیت کراپنے اسکول اورعلاقے کانام روشن کیا ہے ۔