چودھری پرویز الٰہی کی کنجاہ میں نشان حیدرہاؤس آمد، پارٹی امور پر تبادلہ خیال

چودھری پرویز الٰہی کی کنجاہ میں نشان حیدرہاؤس آمد، پارٹی امور پر تبادلہ خیال
Metro53

Metro53 - کنجاہ ( طیب سے)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما چوہدری پرویز الٰہی رہنما پی ٹی آئی شیخ شہکاز اسلم کی خصوصی دعوت پر کنجاہ پہنچے، جہاں انہوں نے نشانِ حیدر ہاؤس کا دورہ کیا۔ آمد پر شیخ شہکاز اسلم اور ان کے ساتھیوں نے چوہدری پرویز الٰہی کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

چوہدری پرویز الٰہی کی آمد پر  اہم اور سرکردہ سیاسی رہنماؤں کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کے دوران پارٹی امور، تنظیمی معاملات  پر غور کیا گیا۔

اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی نے پارٹی رہنماؤں کو اتحاد اور اتفاق قائم رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ  متحد رہنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مضبوط تنظیم ہی عوامی مسائل کے حل ا کرنےکی ضمانت ہے۔

اجلاس کے شرکاء نے چوہدری پرویز الٰہی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مکمل تعاون کااظہار کیا۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں