یونیورسٹی آف رسول اور اللہ والے فاؤنڈیشن کے درمیان اسکالرشپ تعاون پر اہم پیشرفت

یونیورسٹی آف رسول اور اللہ والے فاؤنڈیشن کے درمیان اسکالرشپ تعاون پر اہم پیشرفت
Metro53

Metro53 - منڈی بہاؤالدین ( ویب ڈیسک) یونیورسٹی آف رسول میں طلبہ کی تعلیمی معاونت کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا گیا، جہاں یونیورسٹی انتظامیہ اور اللہ والے فاؤنڈیشن کے نمائندگان کے درمیان ایک اہم ملاقات منعقد ہوئی۔

یہ ملاقات 23 اپریل 2026 کو ہوئی جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق (T.I)، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر شائستہ ارشد خان، ڈائریکٹر QEC ڈاکٹر ذوالقائف، جبکہ فنانشل ایڈ آفس سے ڈاکٹر تنزیلہ ریاض اور ڈاکٹر ثانیہ ناز نے شرکت کی۔

اللہ والے فاؤنڈیشن کی جانب سے مسٹر خالد محمود (ہیڈ آف یوتھ پروگرامز)، مسٹر حمزہ علی (سینئر آفیسر اسکالرشپس) اور مسٹر محمد ہاشب (میڈیا نمائندہ) اجلاس میں شریک ہوئے۔

ملاقات میں طلبہ کے لیے اسکالرشپس، مالی معاونت اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر دونوں اداروں کے درمیان مفاہمتی یادداشت (MoU) کے ذریعے طویل المدتی تعاون کو رسمی شکل دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ یہ تعاون مستحق طلبہ کو مالی رکاوٹوں سے نجات دلانے اور انہیں اعلیٰ تعلیم جاری رکھنے کے مزید مواقع فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں