گجرات :ڈی سی نورالعین قریشی کے زیرصدارت انسداد پولیو مہم کااجلاس

گجرات :ڈی سی نورالعین قریشی کے زیرصدارت انسداد پولیو مہم کااجلاس
Metro53

Metro53 - گجرات) ویب ڈیسک )ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین کی زیر صدارت انسدادِ پولیو مہم کے تیسرے روز شام کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سید عطاالمنعم، عالمی ادارہ صحت (WHO) کی نمائندہ ڈاکٹر صدف، ڈی ایچ او ڈاکٹر سید اعتزاز، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر عثمان نعیم سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔سی ای او ہیلتھ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں اب تک مجموعی طور پر 95 فیصد کوریج حاصل کی جا چکی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ باقی ماندہ بچوں تک رسائی کے لیے کیچ اپ ڈے پر خصوصی توجہ دی جائے اور مہم کو سو فیصد کامیاب بنایا جائے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں