گجرا ت :لالہ موسیٰ میں اغواء کے بعد خاتون قتل، لاش کھیتوں سے برآمد، مرکزی ملزم گرفتار

گجرا ت :لالہ موسیٰ میں اغواء کے بعد خاتون قتل، لاش کھیتوں سے برآمد، مرکزی ملزم گرفتار
Metro53

Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک )لالہ موسیٰ کے علاقے سردرا پورہ سے 10 روز قبل اغواء ہونے والی خاتون کی لاش کھیتوں سے برآمد کر لی گئی ہے، جس کے بعد علاقے میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔

اہل خانہ کے مطابق خاتون گھر کے قریب دکان سے خریداری کے لیے نکلی تھیں کہ اسی دوران کھاریاں کا رہائشی ملزم ارسلان اپنے ساتھیوں سمیت انہیں اغواء کر کے لے گیا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ مقتولہ کے بیٹے کے سامنے پیش آیا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چند ہی روز میں مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے خاتون کو قتل کرنے کے بعد لاش کھیتوں میں دفنا دی تھی، جسے بعد ازاں برآمد کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ واقعے کے دیگر پہلوؤں پر بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ مکمل حقائق سامنے لائے جا سکیں۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں