ڈی سی گجرات کی زیر صدارت ماڈل ویلج منصوبے کاجائزہ اجلاس

ڈی سی گجرات کی زیر صدارت ماڈل ویلج منصوبے کاجائزہ اجلاس
Metro53

Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک ) ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی کی زیر صدارت اجلاس میں ڈویژنل کوآرڈینیٹر ماڈل ویلج پروگرام محمد عبداللہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گجرات میں 8 مثالی گاؤں قائم کیے جا رہے ہیں، جن میں سے 5 دیہات میں کام کا آغاز ہو چکا ہے۔ اجلاس میں تمام پارلیمنٹرینز کے فوکل پرسنز بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے منصوبے پر سست رفتار پیش رفت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ کام کی رفتار تیز کی جائے، جبکہ جن علاقوں میں فوکل پرسنز کی جانب سے زمین کی نشاندہی نہیں کی گئی، انہیں فوری طور پر مکمل کیا جائے۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے معین الدین پور سیداں میں جاری ماڈل ویلج پراجیکٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر پولیٹیکل سیکرٹری تیمور بٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ تصور وڑائچ اور ڈویژنل کوآرڈینیٹر ماڈل ویلج پروگرام محمد عبداللہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

چیئرمین سید عقیل عباس شاہ اور سابق کونسلر سید سجیل عباس شاہ نے منصوبے کی پیش رفت پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے کام کی سست رفتاری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ رفتار تیز کی جائے اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے تاکہ منصوبہ مقررہ وقت میں مکمل ہو سکے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں