گجرات میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ، مون سون سے قبل تکمیل کا ہدف مقرر

گجرات میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ، مون سون سے قبل تکمیل کا ہدف مقرر
Metro53

Metro53 - گجرات(ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع گجرات جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنرنورالعین قریشی ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور مختلف محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اس موقع پر عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور انہیں بروقت مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

صوبائی وزیر نے ویڈیو لنک کے ذریعے بریفنگ لیتے ہوئے سیوریج اور انفراسٹرکچر منصوبوں کی رفتار کا جائزہ لیا۔ منیجنگ ڈائریکٹر واساکاشان  حفیظ بٹ نے بتایا کہ شہر میں مختلف مقامات پر سیوریج لائنز، ڈسپوزل اسٹیشنز اور نکاسی آب کے نظام پر تیزی سے کام جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈسپوزل اسٹیشن، بغداد کالونی، رحمان شہید روڈ، پھلروان چوک اور دیگر علاقوں میں سیوریج منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں، جبکہ مختلف نالوں کی صفائی (ڈی سلٹنگ) کا عمل بھی جاری ہے۔

اجلاس کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ تمام منصوبوں میں شفافیت، اعلیٰ معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے، جبکہ اس عزم کا اظہار بھی کیا گیا کہ وزیراعلیٰ کے وژن کے مطابق گجرات کو ایک جدید اور صاف ستھرا شہر بنایا جائے گا۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں