Metro53 - منڈی بہاؤالدین ( ویب ڈیسک)سی سی ڈی کے ساتھ مقابلہ ،میرج ہال فائرنگ کے 2شوٹر ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ، ملزم امداد اللّٰہ اور ثناء اللّٰہ ملکوال میرج ہال فائرنگ کیس میں مطلوب شوٹر تھے،دونوں ملزمان متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔ پولیس کے مطابق، دونوں ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے، دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،پولیس مقابلہ تھانہ ڈفر جنگل میں ہوا،لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرد یں گئیں۔ کچھ عرصہ قبل میرج ہال میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوئے تھے۔