Metro53 - گجرات(ویب ڈیسک) اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر فاروق اعظم کے تبادلے کے موقع پر ڈی سی آفس گجرات میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین نے انہیں شیلڈ پیش کی اور دورانِ تعیناتی بہترین خدمات پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے آئندہ ذمہ داریوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رینیو وقاص صفدر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صبا سحر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ذوالفقار احمد، اسسٹنٹ کمشنر گجرات عبدالقدیر زرکون اور دیگر موجود تھے۔
اس موقع پر بتایا گیا کہ ایک سالہ تعیناتی کے دوران سرائے عالمگیر میں ریوینیو ریکوری، پارکس کی بحالی، کنال روڈ بیوٹیفیکیشن،،صفائی، شجرکاری، اور تجاوزات کے خاتمے سے متعلق اقدامات کی نگرانی کی۔