زیادہ تر بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی خرید چکی،اب شہریت کے خواہشمند ہیں،خواجہ آصف

زیادہ  تر بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی خرید چکی،اب شہریت کے خواہشمند ہیں،خواجہ آصف
Metro53

Metro53 - اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں جائیداد خرید چکی ہے اور اب پرتگال کی شہریت حاصل کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس" (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ تمام افراد نامور بیوروکریٹس ہیں جو مبینہ طور پر اربوں روپے ہڑپ کرنے کے بعد ریٹائر ہو کر پرسکون زندگی گزار رہے ہیں۔
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے قریبی بیوروکریٹ نے صرف بیٹیوں کی شادی پر سلامی کی مد میں 4 ارب روپے وصول کیے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ سیاستدانوں کو بیرونِ ملک شہریت کی ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ انہیں الیکشن لڑنا ہوتا ہے، لیکن بیوروکریسی ملک کو "ناپاک" کر رہی ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں