این اے 129 ضمنی انتخابات۔حماد اظہر نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

این اے 129 ضمنی انتخابات۔حماد اظہر نے کاغذات  نامزدگی جمع کرادیئے
Metro53

Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک )قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 لاہور کے ضمنی انتخاب کے لیے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نے باضابطہ طور پر اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔

 یہ نشست سینئر مسلم لیگی رہنما میاں اظہر کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔انتخابی شیڈول کے مطابق اب تک مختلف جماعتوں کے 27 امیدوار الیکشن میں حصہ لینے کے لیے کاغذات جمع کرا چکے ہیں۔دیگر اہم امیدواروں میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے: حافظ نعمان، رانا مشہود ،مہر اشتیاق اورپاکستان پیپلز پارٹی کے آصف ناگرہ شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 11 اگست تک جاری رہے گی، جس کی نگرانی ریٹرننگ افسر عثمان غنی کریں گے۔

ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 18 ستمبر 2025 کو ہو گی۔ حلقہ این اے 129 کو لاہور کی اہم ترین سیاسی نشستوں میں شمار کیا جاتا ہے، جہاں روایتی طور پر مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے درمیان سخت مقابلہ ہوتا ہے۔

ذرائع کے مطابق 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات میں نامزد ہونے کے بعد حماد اظہر عدالت سے رجوع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تاکہ اپنے کاغذات کی منظوری کو یقینی بنایا جا سکے۔سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس حلقے میں سخت اور کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے، کیونکہ بڑے سیاسی نام ایک بار پھر آمنے سامنے آ رہے ہیں۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں