Metro53 - واشنگٹن ( ویب ڈیسک )امریکی سینٹرل کمانڈ (US Central Command) کے مطابق ایران کے خلاف کارروائیوں کے دوران 13 امریکی ہلاک جبکہ 200 فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
ایرانی حملوں میں اسرائیل کو بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑا، جہاں 15 افراد ہلاک اور 3,369 زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ایران کی جانب سے خیبر شکن، عماد اور قدر میزائلوں کے ذریعے امریکی و اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
خطے کے دیگر ممالک بھی اس کشیدگی سے متاثر ہوئے ہیں۔ United Arab Emirates میں 7 افراد جاں بحق اور 145 زخمی ہوئے، جبکہ Kuwait میں 6، Oman میں 3 اور Saudi Arabia میں 2 افراد ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
دوسری جانب امریکی اور اسرائیلی کے نتیجے میں ایران میں ہلاکتوں کی تعداد 1,500 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 18 ہزار سے زائد افراد زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ اسی دوران Lebanon میں بھی اسرائیلی حملوں کے باعث 850 شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔