Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک) گجرات میں عید کے موقع پر صفائی ستھرائی کی خصوصی مہم کو مزید تیز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کے انتظامات بہتر بنائے گئے ہیں۔
یہ مہم گجرات ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے “ستھرا گجرات” وژن کے تحت جاری ہے۔
حکام کے مطابق مساجد، قبرستانوں، عیدگاہوں اور شہر کے اہم چوک چوراہوں کی خصوصی صفائی کی گئی ہے، جبکہ عملہ مختلف علاقوں میں مسلسل متحرک ہے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صفائی کے عمل کو مؤثر بنانے کے لیے اضافی مشینری اور عملہ تعینات کیا گیا ہے، جبکہ کوڑا کرکٹ بروقت اٹھانے کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
شہریوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ صفائی مہم کو عارضی نہ رکھا جائے بلکہ مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے تاکہ شہر کو طویل المدتی بنیادوں پر صاف رکھا جا سکے۔