گجرا ت :کرپشن میں ملوث فارن افیئر زلائژن آفس کے 2 افسران عہدوں سے فارغ

گجرا ت :کرپشن میں ملوث فارن افیئر زلائژن آفس کے 2 افسران عہدوں سے فارغ
Metro53

Metro53 - گجرات (ویب ڈیسک) بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات کے بعد وزارت خارجہ نے گجرات میں قائم فارن افیئرز لائزن آفس (FALO) کے 2 سینئر افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ کارروائی ایک اعلیٰ سطع انکوائری کی ابتدائی رپورٹ کی روشنی میں عمل میں لائی گئی

تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ نے ڈپٹی چیف پروٹوکول آفیسر (DCPO) میں جو گجرات FALO کی سربراہ تھیں اور اسٹنٹ پروٹوکول آفیسر (ACP) عامر شوکت گورائیہ کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔

عہدوں سے برطرف اہلکار تا حال اپنے عہدوں پر کام کر رہے ہیں، حالانکہ ان پر بھی عوامی سطح پر استحصال اور کرپشن کے الزامات عائد کیے جارہے ہیں۔ بعض درخواست گزاروں نے الزام عائد کیا ہے کہ چند اہلکار اپنے ایجنٹس کے ذریعے فی الوسائل 21 ہزار روپے جبکہ ہر دستاویز کی تصدیق کیلئے 3 ہزار سے 5 ہزار روپے تک رشوت وصول کرتے رہے ہیں۔ دفتر میں روزانہ اوسط 500 تک فائل پراسیس کیے جاتے ہیں۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مع اسے مطالبہ کیا ہے کہ ایف اے ایل او کے کرپٹ اہلکاروں اور ایجنٹ مافیا کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے۔

ذرائع کا کہتا ہے کہ یہ برطرفیاں 12 مارچ 2026 کو سول لائنز تھانہ کی حدود میں جٹووکل کی عمر اسٹریٹ پر FALO کے دو افسران کی رہائش گاہ پر 40 لاکھ روپے کی چوری کے واقعہ کی تحقیقات کے بعد عمل میں لائی گئیں۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے عارضی طور پر لاہور ریجن آفس کے اسٹنٹ پروٹوکول طور آفیسر محمد اسد کو گجرات ایک اے ایل او کا نیا انچارج مقرر کر دیا ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں