Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک )لالہ موسیٰ میں اسسٹنٹ کمشنرکھاریاں احمد گوندل نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لالہ موسیٰ کا دورہ کیا اور وہاں طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران ہسپتال میں ادویات کی دستیابی، عملے کی حاضری اور صفائی ستھرائی کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ تمام ضروری ادویات دستیاب ہیں اور ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف ڈیوٹی روسٹر کے مطابق اپنی ذمہ داریاں بخوبی انجام دے رہے ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال کی مجموعی صفائی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ بلا تعطل جاری رکھا جائے۔